سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَغْزُو بِالْجُعْلِ باب: اس شخص کے بارے میں بیان جو اجرت لے کر جہاد کے لیے نکلے۔
حدیث نمبر: 3538
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ حُدَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الَّذِينَ يَغْزُونَ مِنْ أُمَّتِي وَيَأْخُذُونَ الْجُعْلَ يَتَقَوَّوْنَ بِهِ عَلَى عَدُوِّهِمْ مِثْلُ أُمِّ مُوسَى تُرْضِعُ وَلَدَهَا وَتَأْخُذُ أَجْرَهَا»مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے جو لوگ جہاد کے لیے اجرت لیتے ہیں تاکہ دشمن کے مقابلے میں قوی ہوں، ان کی مثال سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی ماں کی طرح ہے جو اپنے بیٹے کو دودھ پلا کر اجرت لیتی تھیں۔“