سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي تَتَابُعٍ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْجِهَادِ باب: حج اور جہاد کو لگاتار کرنے کے بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 3528
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " وَفْدُ اللَّهِ ثَلَاثَةٌ: الْحَاجُّ، وَالْمُعْتَمِرُ، وَالْغَازِي دَعَاهُمُ اللَّهُ فَأَجَابُوهُ، وَسَأَلُوا اللَّهَ فَأَعْطَاهُمْ "مظاہر امیر خان
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کے وفد تین ہیں: حاجی، عمرہ کرنے والا، اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا۔ اللہ نے انہیں بلایا تو وہ حاضر ہو گئے، اور جب انہوں نے اللہ سے مانگا تو اللہ نے انہیں عطا فرمایا۔“