سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَزْوِ بَعْدَ الْحَجِّ باب: حج کے بعد جہاد کرنے کے بارے میں وارد احکام و فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3524
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْبَرَاءِ بْنِ قَيْسٍ السَّكُونِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ فِي آخِرِ حَدِيثِهِ: «أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَرَادَ بِكُمُ الْيُسْرَ، وَلَمْ يُرِدْ بِكُمُ الْعُسْرَ، وَاللَّهِ لَغَزْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حَجَّتَيْنِ، وَلَحَجَّةٌ أَحُجُّهَا إِلَى بَيْتِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ عُمْرَتَيْنِ، وَلَعُمْرَةٌ أَعْتَمِرُهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ ثَلَاثٍ آتِيهِنَّ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ»مظاہر امیر خان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”اللہ نے تمہارے لیے آسانی چاہی ہے۔ بخدا، اللہ کی راہ میں ایک غزوہ مجھے دو حجوں سے زیادہ محبوب ہے، اور ایک حج مجھے دو عمرے کرنے سے زیادہ محبوب ہے، اور ایک عمرہ مجھے تین مرتبہ بیت المقدس جانے سے زیادہ محبوب ہے۔“