سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ، وَإِنَّ الْحَجَّ جِهَادُ كُلِّ ضَعِيفٍ باب: جہاد کی فضیلت کا بیان، اور یہ کہ حج ہر کمزور کا جہاد ہے۔
حدیث نمبر: 3516
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، قَالَ: نا مُعَاوِيَةُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «جِهَادُ النِّسَاءِ الْحَجُّ»مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کا جہاد حج ہے۔“
وضاحت:
اگرچہ صالح بن موسى الطلحي کی روایت ضعیف جداً ہے، مگر چونکہ یہ مضمون بخاری و مسلم اور دیگر صحاح و سنن میں صحیح اسناد سے مروی ہے، اس لیے یہ روایت مضموناً صحیح ہے۔
شواہد سے تقویت: اصل حدیث "جهاد النساء الحج" صحیح الاسناد دیگر طرق سے یوں مروی ہے: ❖ صحیح بخاری (2784): «عن عائشة رضي الله عنها، أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: لكنَّ أفضلَ الجهاد حجٌّ مبرورٌ»
شواہد سے تقویت: اصل حدیث "جهاد النساء الحج" صحیح الاسناد دیگر طرق سے یوں مروی ہے: ❖ صحیح بخاری (2784): «عن عائشة رضي الله عنها، أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: لكنَّ أفضلَ الجهاد حجٌّ مبرورٌ»