سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
قَوْلُهُ تَعَالَى: {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 350
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَتْ عُكَاظٌ، وَذُو الْمَجَازِ، وَالْمَجَنَّةُ (أَسْوَاقًا) فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ تَأَثَّمُوا أَنْ يَبِيعُوا فِيهَا فَنَزَلَتْ: { لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ } - فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ - .مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جاہلیت کے زمانے میں عکاظ، ذو المجاز اور مجنہ بازار تھے، پھر جب اسلام آیا تو لوگ ان میں خرید و فروخت کو گناہ سمجھنے لگے، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ (تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم حج کے موسم میں اپنے رب کا فضل تلاش کرو)۔