حدیث نمبر: 35
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّزَّالَ بْنَ سَبْرَةَ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا قَرَأَ آيَةً سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافَهَا، فَأَخَذْتُهُ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَرَاهِيَةَ، فَقَالَ: كِلَاكُمَا مُحْسِنٌ، لَا تَخْتَلِفُوا . !مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک شخص کو ایسی آیت پڑھتے سنا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے برعکس سنی تھی، تو میں اسے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے آثار دیکھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں اچھا پڑھ رہے ہو، اختلاف نہ کرو!“