سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ باب: ان مجاہدین کی فضیلت کا بیان جو اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں، اُن لوگوں پر جو (عذر کے بغیر) پیچھے بیٹھے رہتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3495
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ جُعْثُمٍ الْيَحْصِبِيُّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَيْثَمِيِّ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ كَانَ يَقُولُ: كَانَ الشُّخُوصُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنَ الْقَرَارِ، وَكَانَ الْمَمْقُوتَ عِنْدَنَا الْمُمْتَلِئُ شَحْمًا بَرَّاقُ الثِّيَابِ، هِيَ الْمُرُوءَةُ فِيكُمُ الْيَوْمَ "مظاہر امیر خان
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”اللہ کی راہ میں نکل جانا (جہاد و سفر) ہمیں قیام سے زیادہ محبوب تھا، اور ہمارے نزدیک سب سے ناپسندیدہ وہ شخص تھا جو چرب و چاق اور چمکیلے کپڑے پہننے والا ہو، اور یہی آج تمہارے نزدیک مروت سمجھی جاتی ہے۔“
وضاحت:
عمر بن جعثم کی وجہ سے سند "ضعیف" ہے، کیونکہ وہ مقبول درجے کا راوی ہے جس کی توثیق مضبوط نہیں۔