سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ باب: ان مجاہدین کی فضیلت کا بیان جو اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں، اُن لوگوں پر جو (عذر کے بغیر) پیچھے بیٹھے رہتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3493
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ " إِنَّ الْمُجَاهِدِينَ فِي اللَّهِ ثَلَاثَةٌ، بَعْضُهُمْ أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ: فَرَجُلٌ جَاهَدَ بِقَلْبِهِ فَأَحَبَّ فِي اللَّهِ وَأَبْغَضَ فِي اللَّهِ، وَرَجُلٌ جَاهَدَ بِقَلْبِهِ وَلِسَانِهِ فَأَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ وَأَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، وَقَاتَلَ الْمُشْرِكِينَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ، وَهَذَا أَفْضَلُهُمْ "مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مجاہدین تین طرح کے ہیں: دل سے جہاد کرنے والا، دل اور زبان سے جہاد کرنے والا، اور دل، زبان اور تلوار سے جہاد کرنے والا، اور یہی سب سے افضل ہے۔“