سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ باب: ان مجاہدین کی فضیلت کا بیان جو اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں، اُن لوگوں پر جو (عذر کے بغیر) پیچھے بیٹھے رہتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3492
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ حُدَيْجِ بْنِ صُومِيٍّ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَيُّوبَ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَجُلَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِيكَيْنِ فِي الْعَمَلِ يَقُولُ: عَمَلُهُمَا كَادَ أَنْ يَكُونَ سَوَاءً، فَغَزَا وَاحِدٌ وَقَعَدَ الْآخَرُ، فَسَأَلَ الْقَاعِدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمْ فَضْلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى الْقَاعِدِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِائَةُ دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ»مظاہر امیر خان
محمد بن ایوب رحمہ اللہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو آدمی شریک کار تھے، ان کا عمل قریب قریب برابر تھا۔ ان میں سے ایک جہاد کے لیے نکلا، اور دوسرا بیٹھا رہا۔ تو بیٹھنے والے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”یا رسول اللہ! جہاد کرنے والے کا بیٹھنے والے پر کتنا درجہ ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سو درجے کا فرق ہے۔“