سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ لَا يُخْرِجُهُ إِلَّا الْجِهَادُ باب: گھر سے صرف جہاد کے لیے نکلنے کا حکم
حدیث نمبر: 3490
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، يَقُولُ: «مَا غَزَتْ غَازِيَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَصَابَتْ غَنِيمَةً إِلَّا عُجِّلَ لَهَا ثُلُثَا أَجْرِهَا مِنْ آخِرَتِهَا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ غَنِيمَةٌ تَمَّ الْأَجْرُ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جو لشکر اللہ کی راہ میں غزوہ کرتا اور غنیمت حاصل کرتا ہے، اس کا دو تہائی اجر دنیا ہی میں دیا جاتا ہے، اور اگر غنیمت نہ ہو تو پورا اجر ملتا ہے۔“
وضاحت:
حافظ ابن حجر اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں: قاضی عیاض نے نقل کیا کہ بعض نے یہ اعتراض کیا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ یہ حمید بن ہانئ کی روایت ہے اور وہ مشہور نہیں۔
لیکن امام ابن حجر فرماتے ہیں: "یہ بات رد کی جاتی ہے، کیونکہ وہ ثقہ ہیں، امام مسلم نے ان سے حجت پکڑی ہے، امام نسائی، ابن یونس اور دیگر نے ان کی توثیق کی ہے، اور کسی نے بھی ان پر جرح نقل نہیں کی۔"
لیکن امام ابن حجر فرماتے ہیں: "یہ بات رد کی جاتی ہے، کیونکہ وہ ثقہ ہیں، امام مسلم نے ان سے حجت پکڑی ہے، امام نسائی، ابن یونس اور دیگر نے ان کی توثیق کی ہے، اور کسی نے بھی ان پر جرح نقل نہیں کی۔"