سنن سعید بن منصور
كتاب الجهاد— جہاد کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ باب: اللہ کی راہ میں جہاد کی فضیلت کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو شَيْبَةَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا» قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: «ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ» قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: «ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» وَايْمُ اللَّهِ لَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي قُلْتُ: فَأَيُّ الذُّنُوبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ؟ قَالَ: «أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، وَهُوَ خَلَقَكَ» قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: «أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ» قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: «أَنْ تُزَانِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِكَ» قَالَ: فَمَا مَكَثْنَا إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِصْدَاقَهَا {وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا} [الفرقان: 68]سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”کون سا عمل سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وقت پر نماز پڑھنا۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون سا؟“ فرمایا: ”والدین کے ساتھ حسن سلوک۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون سا؟“ فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جہاد۔“ پھر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”قسم بخدا! اگر میں مزید پوچھتا تو آپ مزید بتاتے۔“ میں نے پوچھا: ”اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟“ فرمایا: ”تو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے، حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون سا؟“ فرمایا: ”تو اپنے بچے کو اس خوف سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گا۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون سا؟“ فرمایا: ”تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”ہم زیادہ دیر نہ بیٹھے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرما دی: «وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ» ترجمہ: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے، اور نہ کسی جان کو ناحق قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا، اور نہ زنا کرتے ہیں۔ [الفرقان: 68]“