سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْغُلَامِ بَيْنَ الْأَبَوَيْنِ أَيُّهُمَا أَحَقُّ بِهِ باب: بچہ ماں اور باپ دونوں کے درمیان ہو تو ان میں سے کون اس کی پرورش کا زیادہ حق رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 3465
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ نَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ [7/145] عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: « أَوْلَادُكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ، فَكُلُوا مِنْ أَمْوَالِ أَوْلَادِكُمْ » .مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری اولاد تمہاری کمائی سے ہے، پس اپنی اولاد کے مال میں سے کھاؤ۔“
وضاحت:
یہ سند تابعی طریق سے مرسل نہیں بلکہ متصل ہے، اور الأعمش اگرچہ مدلس ہیں، لیکن یہاں "أبو معاوية" جیسے ثقہ راوی کے ذریعہ نقل ہے، اور اس متن کو دیگر روایات تقویت دیتی ہیں۔