سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْغُلَامِ بَيْنَ الْأَبَوَيْنِ أَيُّهُمَا أَحَقُّ بِهِ باب: بچہ ماں اور باپ دونوں کے درمیان ہو تو ان میں سے کون اس کی پرورش کا زیادہ حق رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 3450
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَضَى بِهِ لِأُمِّهِ، وَقَالَ: إِنَّ رِيحَهَا وَحِجْرَهَا خَيْرٌ لَهُ مِنْكَمظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بچے کا فیصلہ اس کی ماں کے حق میں کیا اور فرمایا: ”اس کی خوشبو اور اس کی گود تیرے مقابلے میں (یعنی باپ کے مقابلے میں) بچے کے لیے بہتر ہے۔“