سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْغُلَامِ بَيْنَ الْأَبَوَيْنِ أَيُّهُمَا أَحَقُّ بِهِ باب: بچہ ماں اور باپ دونوں کے درمیان ہو تو ان میں سے کون اس کی پرورش کا زیادہ حق رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 3448
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: نا الشَّعْبِيُّ، أَنَّ عُمَرَ خَاصَمَ امْرَأَتَهُ أُمَّ عَاصِمٍ فِي ابْنِهِ مِنْهَا إِلَى أَبِي بَكْرٍ _ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا _ فَقَضَى أَبُو بَكْرٍ لِأُمِّهِ، ثُمَّ قَالَ: «عَلَيْكَ نَفَقَتُهُ حَتَّى يَبْلُغَ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی ام عاصم سے ان کے بیٹے کے بارے میں جھگڑا کیا اور معاملہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے۔ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بچے کو اس کی ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا، اور پھر فرمایا: ”اس (بچے) کا خرچ تمہارے ذمہ ہے جب تک کہ وہ بالغ ہو جائے۔“