حدیث نمبر: 3397
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا رَبِيعَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: «لَا عَلَيْكُمْ أَلَّا تَفْعَلُوا إِنْ يَكُنْ مِمَّا أَخَذَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْمِيثَاقَ فَكَانَتْ عَلَى هَذِهِ الصَّخْرَةِ أَخْرَجَهَا اللَّهُ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا: تمہیں نہ کرنے میں کوئی حرج نہیں، اگر اللہ نے اس کا وجود لکھ دیا ہے تو وہ پتھر سے بھی نکال دے گا۔“