سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا باب: حائضہ عورت کے ساتھ تعلقات کا جواز
حدیث نمبر: 3321
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، نا لَيْثٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، أَنَّ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سُئِلَتْ: مَا لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ إِذَا حَاضَتْ؟ قَالَتْ: «مَا فَوْقَ الْإِزَارِ»مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”حائضہ عورت سے شوہر کو ازار کے اوپر مباشرت کی اجازت ہے۔“
وضاحت:
فائدہ: اثر سنداً ضعیف ہے (لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے) لیکن متناً صحیح حدیث کا خلاصہ ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ فتویٰ سنتِ نبوی کی تفسیر ہے اور فقہی اصول کی حیثیت رکھتا ہے کہ: "حائضہ عورت سے دخول حرام ہے، مگر ازار کے اوپر مباشرت جائز ہے"