سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا تَجْتَنِبُهُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا فِي عِدَّتِهَا باب: وہ امور جن سے شوہر کی وفات کے بعد عدت گزارنے والی عورت کو پرہیز کرنا لازم ہے۔
حدیث نمبر: 3313
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ لَمَّا جَاءَهَا نَعْيُ أَبِي سُفْيَانَ دَعَتْ بِصُفْرَةٍ بَعْدَ الثَّالِثِ، فَمَسَحَتْ بِهَا عَارِضَيْهَا وَذِرَاعَيْهَا، وَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ غَنِيَّةً عَنْ هَذَا لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ، فَإِنَّهَا تُحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»مظاہر امیر خان
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے وفات کے بعد تیسرے دن خوشبو لگائی اور کہا: ”اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہ سنا ہوتا تو یہ نہ کرتی۔“
وضاحت:
فائدہ: یہ حدیث سنداً صحیح، متفق علیہ اصولی قاعدہ پر مشتمل ہے جس سے درج ذیل امور ثابت ہوتے ہیں: سوگ صرف شوہر کی وفات پر چار ماہ دس دن تک جائز ہے دوسرے رشتہ داروں پر صرف تین دن کی اجازت ہے عدتِ وفات مکمل ہونے کے بعد عورت خوشبو استعمال کر سکتی ہے نص شرعی کی پابندی ہی ایمان کا تقاضا ہے سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کا عمل اتباع سنت کا اعلیٰ نمونہ ہے۔