حدیث نمبر: 3311
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، أَتَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ فِي عِدَّتِهَا؟ قَالَتْ: «لَا وَإِنْ نَفَقَتَا، وَلَكِنْ بِالصَّبِرِ وَالذَّرُورِ»
مظاہر امیر خان

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ جس عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہو، کیا وہ عدت میں اثمد (مشہور سرمہ) لگائے؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نہیں، اگرچہ اس کی آنکھوں میں تکلیف ہو، لیکن صبر اور ذرور (جڑی بوٹیوں سے بنے ہوئے سرمہ) سے علاج کرے۔“

وضاحت:
فائدہ: یہ اثر سنداً صحیح ہے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے فقہی فہم اور احتیاطی موقف کی دلیل ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ: عدتِ وفات میں عورت کو زینت سے حتی الامکان پرہیز کرنا چاہیے حتیٰ کہ دوا بھی ایسی ہو جو زینتی نہ ہو
حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الطلاق / حدیث: 3311
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، و«انفرد به المصنف من هذا الطريق»»