سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ يُشْهَدُ عَلَيْهَا بِالزِّنَا ثُمَّ تُوجَدُ بِكْرًا باب: اُس عورت کا بیان جس پر زنا کی گواہی دی جائے، پھر وہ کنواری پائی جائے۔
حدیث نمبر: 3298
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، أنا مُطَرِّفٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ قَالَ فِي امْرَأَةٍ يَشْهَدُ عَلَيْهَا أَرْبَعَةٌ بِالزِّنَا، فَنَظَرَ إِلَيْهَا، فَإِذَا هِيَ بِكْرٌ، فَقَالَ الشَّعْبِيُّ: «مَا كُنْتُ لِأُقِيمَ حَدًّا عَلَى امْرَأَةٍ عَلَيْهَا مِنَ اللَّهِ خَاتَمٌ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے کہا: ”جس عورت پر چار آدمی زنا کی گواہی دیں اور وہ کنواری نکلے تو میں اس پر حد قائم نہ کرتا جس پر اللہ کی طرف سے مہر ہے۔“