حدیث نمبر: 3287
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، نا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: «لَمَّا انْصَرَفَ السَّبْعُونَ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنَ الْعَقَبَةِ، وَقَدْ أَسْلَمُوا، فَلَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ دَعَوْا نِسَاءَهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَأَجَابُوهُمْ وَأَسْلَمْنَ، فَكَانُوا عَلَى نِكَاحِهِمُ الْأَوَّلِ»
مظاہر امیر خان

ابو حبیرہ انصاری رحمہ اللہ نے کہا: ”جب عقبہ کے ستر انصاری مسلمان ہو کر مدینہ لوٹے تو اپنی عورتوں کو اسلام کی دعوت دی، وہ ایمان لے آئیں اور نکاح سابقہ برقرار رہا۔“

وضاحت:
فائدہ: سند میں اشعث بن سوار اور ابو ہبیرہ کی وجہ سے ضعف موجود ہے لہٰذا یہ روایت سنداً ضعیف ہے مگر چونکہ یہ معروف اور متعدد صحیح روایات کی مؤید ہے، اس لیے قابل استشہاد ہے۔
حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الطلاق / حدیث: 3287
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، و«انفرد به المصنف من هذا الطريق»»
قال ابن حجر: اشعث بن سوار "فيه لين"
أبو هبيرة الأنصاري: مجہول الحال