سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تَلِدُ لِسِتَّةِ أَشْهُرٍ باب: اُس عورت کا بیان جس کے ہاں چھے مہینے میں بچہ پیدا ہو۔
حدیث نمبر: 3266
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ غُلَامًا لَهُ اشْتَرَى جَارِيَتَيْنِ، فَكَانَ يُصِيبُ مِنْهُمَا، وَعَلِمَ بِذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقَرَّهُ «مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام نے دو بانڈیاں خریدیں اور ان سے تعلق قائم کیا، جب ابن عمر رضی اللہ عنہما کو علم ہوا تو اسے برقرار رکھا۔
وضاحت:
وضاحت: یہ اثر صحیح الاسناد ہے، اور تسری کے مسئلے میں عملی تعاملِ صحابی کا مضبوط ثبوت ہے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے: نہ غلام کے باندی خریدنے پر اعتراض کیا نہ ان سے ہمبستری پر کوئی حد یا ممانعت قائم کی → یہ جوازِ تسری بالغلام بالاذن کا معتبر اثر ہے