سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تَلِدُ لِسِتَّةِ أَشْهُرٍ باب: اُس عورت کا بیان جس کے ہاں چھے مہینے میں بچہ پیدا ہو۔
حدیث نمبر: 3264
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ لِغُلَامٍ لَهُ: «لَكَ فُلَانَةُ - لِأَمَةٍ لَهُ - فَاتَّخِذْهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام سے کہا: ”یہ باندی تمہارے لیے ہے، اسے اپنی زوجہ بنا لو۔“
وضاحت:
ابو الزبیر مدلس ہے، اور یہاں "عن" کے ساتھ روایت کر رہا ہے اس لیے یہ اثر سنداً ضعیف ہے (بسبب احتمال تدلیس) مگر چونکہ یہ مضمون سابقہ دو آثار (2084، 2086) کے مطابق ہے، اس لیے اس کو مؤید کے طور پر قبول کیا جا سکتا ہے۔