سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تَلِدُ لِسِتَّةِ أَشْهُرٍ باب: اُس عورت کا بیان جس کے ہاں چھے مہینے میں بچہ پیدا ہو۔
حدیث نمبر: 3254
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ جَمِيلَةَ بِنْتِ سَعْدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «مَا تَزِيدُ الْمَرْأَةُ فِي الْحَمْلِ عَلَى سَنَتَيْنِ، وَلَا قَدْرِ مَا يَتَحَوَّلُ ظِلُّ عُودِ هَذَا الْمِغْزَلِ»مظاہر امیر خان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”عورت کا حمل دو سال سے زیادہ نہیں ہو سکتا، جتنا ایک تکلے کے سائے کا حرکت کرنا ہو اتنا بھی اضافہ نہیں ہوتا۔“
وضاحت:
وضاحت: اثر سنداً ضعیف ہے، مگر معنوی اور محتوی اعتبار سے معروف اور مؤید بالاجماع ہے