سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ الْأَمَةُ غَيْرُ مَسْلَمَةٍ أَيَحِلُّ لَهُ أَنْ يُصِيبَهَا باب: اُس مرد کا بیان جس کی باندی مسلمان نہ ہو، کیا اس کے لیے اس سے جماع کرنا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 3219
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيَّ عَنِ الرَّجُلِ يَطَأُ أَمَتَهُ وَهِيَ مَجُوسِيَّةٌ، وَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَكَانَ أَشَدَّهُمَا قَوْلًا، وَقَالَ: «إِنْ فَعَلُوا فَمَا هُمْ بِخَيْرٍ مِنْهُنَّ»مظاہر امیر خان
موسیٰ بن ابو عائشہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے مرہ ہمدانی سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو اپنی مجوسیہ لونڈی سے ہمبستری کرے، اور میں نے سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے بھی سوال کیا، تو وہ دونوں سخت جواب دینے والوں میں سے تھے۔“ سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر انہوں نے ایسا کیا تو وہ ان لونڈیوں سے بہتر نہیں رہے۔“