سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُصِيبُهَا أَحَدُهُمَا باب: ایسی باندی کا بیان جو دو مردوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان میں سے ایک اس سے جماع کرے۔
حدیث نمبر: 3214
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، خَتَنِ الْحَكَمِ أَنَّ شُرَيْحًا «اخْتُصِمَ إِلَيْهِ فِي رَجُلَيْنِ بَيْنَهُمَا جَارِيَةٌ فَوَطِئَهَا أَحَدُهُمَا فَضَمَّنَهُ نِصْفَ الثَّمَنِ وَنِصْفَ الْعُقْرِ»مظاہر امیر خان
قاضی شریح رحمہ اللہ نے دو مردوں کے درمیان لونڈی کے معاملے میں فیصلہ کیا کہ جس نے ہمبستری کی اس پر نصف قیمت اور نصف عقر لازم ہے۔