سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُصِيبُهَا أَحَدُهُمَا باب: ایسی باندی کا بیان جو دو مردوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان میں سے ایک اس سے جماع کرے۔
حدیث نمبر: 3212
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا: «لَا حَدَّ عَلَيْهِ وَتُقَوَّمُ عَلَيْهِ إِنْ حَبِلَتْ»مظاہر امیر خان
حسن بصری اور ابراہیم نخعی رحمہما اللہ نے فرمایا: ”حد نہیں ہے، اگر حمل ٹھہر گیا تو قیمت بھی لازم ہو گی۔“