سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُصِيبُهَا أَحَدُهُمَا باب: ایسی باندی کا بیان جو دو مردوں کی مشترکہ ملکیت ہو اور ان میں سے ایک اس سے جماع کرے۔
حدیث نمبر: 3210
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، أَخْبَرَنِي عُمَيْرُ بْنُ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، سُئِلَ عَنْ أَمَةٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَطِئَهَا أَحَدُهُمَا، قَالَ: «هُوَ خَائِنٌ لَا حَدَّ عَلَيْهِ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک لونڈی دو آدمیوں کے درمیان ہو اور ایک نے اس سے ہمبستری کی، تو فرمایا: ”وہ خائن ہے مگر حد نہیں ہے۔“
وضاحت:
وضاحت: عمیر بن نمیر الہمدانی: صدوق، راوی "ابن عمر" سے سماع کا امکان معروف ہے