سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِنِّينِ باب: اُس شخص کے بارے میں جو ازدواجی تعلق قائم کرنے پر قادر نہ ہو (عنِّین)، اس سے متعلق وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3196
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، نا حَجَّاجٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مُسَلْسَلٍ خِيفَ عَلَى امْرَأَتِهِ قَالَ: «يُؤَجَّلُ سَنَةً، فَإِنْ نَزَا، وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا»مظاہر امیر خان
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ کسی بیمار کے معاملے میں خطرہ ہے، تو سیدنا عمر نے جواب دیا: ”ایک سال مہلت دی جائے، پھر اگر ہمبستر ہو جائے تو ٹھیک، ورنہ جدائی کر دی جائے۔“