سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِنِّينِ باب: اُس شخص کے بارے میں جو ازدواجی تعلق قائم کرنے پر قادر نہ ہو (عنِّین)، اس سے متعلق وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3194
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا لَمْ يَصِلْ إِلَيْهَا أُجِّلَ أَجَلًا سَنَةً، وَرُفِعَ إِلَى السُّلْطَانِ، فَإِنْ وَصَلَ إِلَيْهَا، وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا، وَلَهَا الصَّدَاقُ كَامِلًا، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے تھے: ”اگر مرد اپنی بیوی سے ہمبستر نہ ہو سکے تو اسے حکمران کے سامنے پیش کر کے ایک سال کی مہلت دی جائے، پھر بھی نہ ہو سکے تو جدائی کر دی جائے اور عورت کا حق مہر پورا ملے اور عدت بھی گزارے۔“