سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِنِّينِ باب: اُس شخص کے بارے میں جو ازدواجی تعلق قائم کرنے پر قادر نہ ہو (عنِّین)، اس سے متعلق وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3193
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا مُغِيرَةُ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، «أَنَّهُ أَجَّلَ رَجُلًا لَمْ يَصِلْ إِلَى أَهْلِهِ عَشَرَةَ أَشْهُرٍ» .مظاہر امیر خان
حضرت حارث بن عبداللہ بن ابی ربیعہ رحمہ اللہ کے بارے میں آتا ہے کہ انہوں نے ایک مرد کو جو اپنی بیوی سے ہمبستر نہ ہو سکا تھا، دس مہینے کی مہلت دی۔