سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِنِّينِ باب: اُس شخص کے بارے میں جو ازدواجی تعلق قائم کرنے پر قادر نہ ہو (عنِّین)، اس سے متعلق وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3191
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، ثنا هُشَيْمٌ، نا عُبَيْدَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «يُؤَجَّلُ سَنَةً مِنْ يَوْمِ يُرْفَعُ إِلَى السُّلْطَانِ فَإِنْ وَصَلَ إِلَيْهَا، وَإِلَّا فَرَّقَ بَيْنَهُمَا»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ہمبستری نہ ہو تو حکمران کے سامنے معاملہ لایا جائے اور ایک سال کی مہلت دی جائے، پھر بھی نہ ہو تو جدائی کر دی جائے۔