سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُحِلِّ وَالْمُحَلَّلِ لَهُ باب: محلِّل (حلالہ کرنے والے) اور محلَّل لہ (جس کے لیے حلالہ کیا جائے) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3183
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوْلَاهُ فَطَلَّقَهَا قَالَ: «لَا يَجُوزُ طَلَاقُهُ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ غلام اگر بغیر مالک کی اجازت کے نکاح کرے اور طلاق دے تو اس کی طلاق نافذ نہیں ہوتی۔