سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُحِلِّ وَالْمُحَلَّلِ لَهُ باب: محلِّل (حلالہ کرنے والے) اور محلَّل لہ (جس کے لیے حلالہ کیا جائے) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3182
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، أَنَّهُ قَالَ: " هُوَ زَوْجٌ وَتَحِلُّ لِلْأَوَّلِ إِنْ شَاءَمظاہر امیر خان
حضرت حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ کہتے تھے کہ وہ شوہر ہوگا اور عورت پہلے شوہر کے لیے جائز ہو جائے گی اگر چاہے۔