سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُحِلِّ وَالْمُحَلَّلِ لَهُ باب: محلِّل (حلالہ کرنے والے) اور محلَّل لہ (جس کے لیے حلالہ کیا جائے) کے بارے میں وارد احکام۔
حدیث نمبر: 3171
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: إِذَا كَانَ نِيَّةُ إِحْدَى الثَّلَاثَةِ: الزَّوْجِ الْأَوَّلِ أَوِ الزَّوْجِ الْآخَرِ أَوِ الْمَرْأَةِ أَنَّهُ مُحَلِّلٌ، فَنِكَاحُ هَذَا الْأَخِيرِ بَاطِلٌ، وَلَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ "مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر تین میں سے کسی ایک کی نیت حلالہ ہو، یعنی پہلا شوہر، دوسرا شوہر یا عورت کی، تو دوسرا نکاح باطل ہے اور عورت پہلے شوہر کے لیے حلال نہیں۔“