سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُبَاعُ وَلَهَا زَوْجٌ باب: باندی کی بیع (فروخت) کا حکم جبکہ اس کا شوہر موجود ہو۔
حدیث نمبر: 3127
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، وَعُبَيْدَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ مُرَّةَ بْنَ شَرَاحِيلَ، صَاحِبَ السَّيْلَحِينِ بَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِجَارِيَةٍ، فَسَأَلَهَا هَلْ لَكِ مِنْ زَوْجٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَرَدَّهَا، وَكَتَبَ إِلَى مُرَّةَ: «إِنِّي وَجَدْتُ هَدِيَّتَكَ مَشْغُولَةً» فَاشْتَرَى مُرَّةُ بُضْعَهَا مِنْ زَوْجِهَا بِخَمْسِمِائَةِ دِرْهَمٍ، وَبَعَثَ بِهَا إِلَيْهِ فَقَبِلَهَامظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مرہ بن شراحیل نے ایک باندی بھیجی، جب آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تمہارا کوئی شوہر ہے؟ اس نے کہا: ”ہاں۔“ تو آپ نے اسے واپس کر دیا اور لکھا: ”میں نے تمہاری ہدیہ کردہ باندی کو مشغول پایا۔“ پھر مرہ نے شوہر سے اس کا بضع خرید کر دوبارہ آپ کی خدمت میں بھیجا، تو آپ نے قبول کر لیا۔