سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُبَاعُ وَلَهَا زَوْجٌ باب: باندی کی بیع (فروخت) کا حکم جبکہ اس کا شوہر موجود ہو۔
حدیث نمبر: 3121
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: «إِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ بِإِذْنِ سَيِّدِهِ ثُمَّ بَاعَهُ فَإِنَّهُ لَا يُحَالُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا، وَإِذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ أَمَتَهُ ثُمَّ بَاعَهَا، فَإِنَّهُ كَانَ يَرَى بَيْعَهَا طَلَاقَهَا»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر غلام اپنے آقا کی اجازت سے نکاح کرے، پھر اسے بیچ دیا جائے تو اس کا نکاح باقی رہے گا، لیکن اگر کسی نے اپنی باندی کا نکاح کر کے اسے بیچ دیا تو باندی کا بیچ دینا اس کی طلاق سمجھی جاتی تھی۔“