سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الْأَمَةِ تُبَاعُ وَلَهَا زَوْجٌ باب: باندی کی بیع (فروخت) کا حکم جبکہ اس کا شوہر موجود ہو۔
حدیث نمبر: 3120
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّهُ قَالَ: «بَيْعُ الْأَمَةِ طَلَاقُهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”باندی کا بیچ دینا اس کی طلاق ہے۔“
وضاحت:
وضاحت: چونکہ الحسن البصري کا سیدنا أُبَي بن كعب رضی اللہ عنہ سے سماع صراحتاً ثابت نہیں ہے، اور انقطاع کا احتمال ہے، اس لیے یہ اثر مرسل ہے اور سنداً حسن لغیرہ کے درجے میں ہے، کیونکہ حسن البصري کثیر الإرسال بھی ہیں۔