سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا يَقَعُ لَهُ إِيلَاءُ الْيَمِينِ باب: وہ صورتیں جن میں شوہر کی قسم ایلاء (جماع سے روکنے کی قسم) شمار ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 3100
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِيمَنْ آلَى ثُمَّ طَلَّقَ قَالَ: «يَهْدِمُ الطَّلَاقُ الْإِيلَاءَ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جس شخص نے ایلاء کیا اور پھر طلاق دے دی تو طلاق ایلاء کو ختم کر دیتی ہے۔