سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِيلَاءِ باب: ایلاء (بیوی سے جماع نہ کرنے کی قسم کھانا) کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 3079
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: نَزَلَ بِأَبِي الشَّعْثَاءِ ضَيْفٌ، وَآلَى مِنِ امْرَأَتِهِ فَنَفِسَتْ، فَأَرَادَ أَنْ يَفِيءَ فَلَمْ يَسْتَطِعْ مِنْ أَجْلِ نِفَاسِهَا، فَأَتَى عَلْقَمَةَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ عَلْقَمَةُ، «أَلَيْسَ قَدْ فِئْتَ بِقَلْبِكَ وَرَضِيتَ؟» قَالَ: بَلَى، قَالَ: " قَدْ فِئْتَ قَالَ: فَهِيَ امْرَأَتُكَ "مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ابو الشعثاء کے پاس مہمان آیا، اس نے بیوی سے ایلاء کیا، بیوی نفاس میں آ گئی، رجوع کا ارادہ کیا تو نہ کر سکا، سیدنا علقمہ رحمہ اللہ سے مشورہ کیا، فرمایا: ”کیا دل سے رجوع کر لیا ہے؟“ کہا: ”ہاں۔“ فرمایا: ”پس رجوع ہو گیا، وہ تمہاری بیوی ہے۔“