حدیث نمبر: 3069
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَا يَقُولَانِ: «إِذَا آلَى الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِهِ فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ الْأَشْهُرِ قَبْلَ أَنْ يَفِيءَ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ»
مظاہر امیر خان

سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما دونوں نے فرمایا: ”اگر چار ماہ پہلے رجوع نہ کرے تو طلاق بائنہ واقع ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الطلاق / حدیث: 3069
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1891، 1892، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 15330، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18865»
الأعمش (سليمان بن مهران): ثقہ، مگر مدلس ہیں، اور یہاں عن سے روایت کر رہے ہیں۔
حبيب بن أبي ثابت: ثقہ، مگر مدلس ہے، یہاں بھی عن کے ساتھ۔
سعيد بن جبير: ثقہ، تابعی۔
ابن عباس، ابن عمر رضی اللہ عنہما: دونوں جلیل القدر صحابہ۔
➡️ سند میں دو مدلس راوی (الأعمش اور حبيب) ہیں جنہوں نے عن سے روایت کی ہے، اور سماع کی تصریح نہیں، اس لیے سند ضعیف ہے۔