سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِيلَاءِ باب: ایلاء (بیوی سے جماع نہ کرنے کی قسم کھانا) کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 3065
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا حُصَيْنٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَأنا دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا آلَى الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِهِ فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ يَقْرَبَهَا بَانَتْ مِنْهُ بِتَطْلِيقَةٍ، وَتَعْتَدُّ ثَلَاثَ حِيَضٍ، وَيَخْطُبُهَا فِيهِنَّ إِنْ شَاءَ وَشَاءَتْ»مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ”اگر مرد بیوی سے ایلاء کرے اور چار ماہ پہلے قریب نہ آئے تو ایک طلاق بائنہ واقع ہو جائے گی۔ پھر عورت تین حیض عدت کرے گی۔ اور دوران عدت اگر چاہے تو دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔“