سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِيلَاءِ باب: ایلاء (بیوی سے جماع نہ کرنے کی قسم کھانا) کے بارے میں وارد احادیث
حدیث نمبر: 3056
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ: حَلَفْتُ أَنْ لَا آتِيَ امْرَأَتِي سَنَتَيْنِ، فَقَالَ: «مَا أَرَى إِلَّا قَدْ دَخَلَ عَلَيْكَ إِيلَاءٌ» قَالَ: إِنَّمَا قُلْتُ ذَلِكَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهَا تُرْضِعُ وَلَدِي قَالَ: «فَلَا إِذَنْ»مظاہر امیر خان
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے: ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں نے بیوی کے پاس دو سال نہ جانے کی قسم کھائی۔“ آپ نے فرمایا: ”ایلاء ہو گیا ہے۔“ اس نے کہا: ”میں نے بچے کو دودھ پلانے کی خاطر کہا تھا۔“ فرمایا: ”پھر نہیں۔“