سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي ظِهَارِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کے ساتھ ظہار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3028
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: جَلَسَ إِلَيْنَا رَجُلٌ فَانْتَسَبْنَاهُ فَقَالَ: «أَنَا الَّذِي أَعْتَقَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ فِيمَا كَانَ قَوْلُهَا لِمُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہمارے پاس ایک شخص بیٹھا جس نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا: میں وہ ہوں جسے سیدہ عائشہ بنت طلحہ نے آزاد کیا تھا، ان الفاظ کی وجہ سے جو انہوں نے مصعب بن زبیر سے کہے تھے۔“