سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الظِّهَارِ باب: ظہار (بیوی کو ماں کہنے) کا حکم
حدیث نمبر: 3004
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جَرِيحٍ، قَالَ: قِيلَ لِعَطَاءٍ وَأنا أَسْمَعُ: رَجُلٌ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ، ثُمَّ أَصَابَهَا قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ؟ قَالَ: «بِئْسَ مَا صَنَعَ»، فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ: عَلَيْهِ حَدٌّ أَوْ شَيْءٌ مَعْلُومٌ؟ قَالَ: «يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ثُمَّ لِيَعْتَزِلْهَا حَتَّى يُكَفِّرَ»مظاہر امیر خان
حضرت عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو ظہار کے بعد قربت کرے اس نے برا کیا، اور اس پر حد یا کوئی معین سزا نہیں ہے، بس اللہ سے استغفار کرے اور کفارہ ادا کرے۔“