سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الظِّهَارِ باب: ظہار (بیوی کو ماں کہنے) کا حکم
حدیث نمبر: 2999
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَهِيمُ، " أَنَّهُ كَانَ لَا يُوَقِّتُ فِي الظِّهَارِ وَقْتًا إِلَّا أَنْ يَقُولَ: إِنْ قَرَبْتُكِ وَأَنْتَ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا بَانَتْ بِإِيلَاءٍ "مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ ظہار میں وقت مقرر نہیں کرتے تھے، سوائے یہ کہ کہے: ”اگر میں تم سے قربت کروں اور تم میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہو جاؤ، پھر اگر چار مہینے گزر جائیں اور وہ ہمبستری نہ کرے تو ایلاء کے ذریعے علیحدگی ہو جائے گی۔“