سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَظَنَّ أَنَّهُ لَهُ رَجْعَةٌ باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور گمان کیا کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے۔
حدیث نمبر: 2971
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُطَرِّفٌ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَظَنَّ لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةً فَوَاقَعَهَا، قَالَ: «عَلَيْهِ مَهْرٌ وَنِصْفٌ»مظاہر امیر خان
حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کسی نے نکاح کے بعد دخول سے پہلے طلاق دی اور رجعت کا گمان کر کے ہمبستری کر لی تو اس پر مہر اور نصف مہر دونوں لازم آئیں گے۔“