سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ تَلِدُ مِنْهُ أَمَةٌ ثُمَّ يَشْتَرِيهَا باب: اس شخص کا بیان جس سے اس کی باندی کا بچہ پیدا ہو، پھر وہ اسے دوبارہ خرید لے۔
حدیث نمبر: 2964
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «لَا تَكُونُ أُمَّ وَلَدٍ حَتَّى تُحْدِثَ عَنْهُ وَلَدًا آخَرَ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ اس وقت تک ام ولد نہ ہو گی جب تک اس سے دوسری بار بھی آزاد اولاد پیدا نہ ہو۔“