سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَتَاعِ الْمُطَلَّقَةِ باب: مطلقہ عورت کے سامان سے متعلق وارد احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 2959
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «إِذَا فُوِّضَ إِلَى الرَّجُلِ فَطَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ وَيَفْرِضَ فَلَيْسَ لَهَا إِلَّا الْمَتَاعُ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جب مرد کو نکاح میں تصرف کا اختیار ہو، پھر بغیر ہمبستری اور مہر مقرر کیے طلاق دے تو عورت کو صرف متاع ملے گا۔“