سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَتَاعِ الْمُطَلَّقَةِ باب: مطلقہ عورت کے سامان سے متعلق وارد احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 2958
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَةً لَهُ، فَقَالَتْ لَهُ: هَلْ رَأَيْتَ مِنِّيَ شَيْئًا تَكْرَهُهُ؟ قَالَ: «لَا» قَالَتْ: فَفِيمَ تُطَلَّقُ الْعَفِيفَةُ الْمُسْلِمَةُ؟ قَالَ: فَارْتَجَعَهَامظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیوی کو طلاق دی، اس نے کہا: ”کیا آپ نے مجھ میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھی ہے؟“ فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: ”پھر عفیف مسلمہ کو کس بات پر طلاق دی جاتی ہے؟“ تو آپ نے رجوع کر لیا۔