سنن سعید بن منصور
كتاب الطلاق— طلاق کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَتَاعِ الْمُطَلَّقَةِ باب: مطلقہ عورت کے سامان سے متعلق وارد احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 2954
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُمَا قَالَا: «لِكُلِّ مُطْلَقَةٍ مَتَاعٌ إِلَّا الَّتِي طَلَّقَهَا، وَقَدْ فَرَضَ لَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَلَهَا نِصْفُ الصَّدَاقِ»مظاہر امیر خان
ابراہیم اور حضرت شعبی رحمہما اللہ نے فرمایا: ”ہر مطلقہ کے لیے متاع ہے سوائے اس کے جسے بغیر دخول کے طلاق دی گئی ہو اور مہر مقرر ہو۔“